باکو۔ 3 مئی (اے پی پی) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آرمینیا ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے ترترکا جائزہ لیا ہے۔آذربائیجان کے میڈیا کے مطابق سرحدی علاقے ترتر میں ایک فوجی یونٹ کا دورہ کرنے والے صدر علیوف نے وزیر دفاع ذاکر حسنوف سے تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے گزشتہ ماہ جھڑپوں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے متعدد فوجیوں کو انعامات سے نوازا ۔صدراور ان کی اہلیہ نے آرمینیائی فوج کی جانب سے 27 اور 28 اپریل کو ترتر اور آغدام دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے علاقوں کا بھی دورہ بھی کیا اور دیہاتیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے حکام کو ان جھڑپوں کے دوران متاثر ہونے والے تمام مکانات کی جلد از جلد مرمت کے احکامات جاری کیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3303