آرامکو کے حصص کی فروخت کے لیے تیاریاں درست سمت میں ہیں، سعودی ولی عہد

ریاض ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قومی تیل کمپنی سعودی آرامکو کے آئندہ سال پانچ فی صد حصص کی پہلی مرتبہ فروخت کے لیے تمام تیاریاں درست ٹریک پر ہیں۔انھوں نے یہ بات برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ہے۔آرامکو کے پانچ فی صد حصص سعودی عرب کے ویژن 2030ءکے تحت فروخت کیے جارہے ہیں۔سعودی حکام کا …

ریاض ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قومی تیل کمپنی سعودی آرامکو کے آئندہ سال پانچ فی صد حصص کی پہلی مرتبہ فروخت کے لیے تمام تیاریاں درست ٹریک پر ہیں۔انھوں نے یہ بات برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ہے۔آرامکو کے پانچ فی صد حصص سعودی عرب کے ویژن 2030ءکے تحت فروخت کیے جارہے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کے علاوہ نیویارک ، لندن ، ٹوکیو ، ہانگ کانگ جیسی بین الاقوامی اسٹاک ایکس چینجز نے آرامکو کی جزوی لسٹنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply