لندن ۔4فروری (اے پی پی):آرسنل نے چیلسی کو دوسرے سیمی فائنل میں 0-1 سے شکست دے کر انگلش فٹبال لیگ کپ (ای ایف ایل کپ)کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ شنہوا کے مطابق اس کامیابی کے ساتھ آرسنل نے مجموعی طور پر 2-4 سے برتری حاصل کی اور 2018 کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی۔اس سے قبل پہلے مرحلے میں آرسنل نے چیلسی کو اس کے ہوم …
آرسنل کی چیلسی کے خلاف فتح، آرسنل نویں مرتبہ ای ایف ایل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

مزید خبریں
لندن ۔4فروری (اے پی پی):آرسنل نے چیلسی کو دوسرے سیمی فائنل میں 0-1 سے شکست دے کر انگلش فٹبال لیگ کپ (ای ایف ایل کپ)کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ شنہوا کے مطابق اس کامیابی کے ساتھ آرسنل نے مجموعی طور پر 2-4 سے برتری حاصل کی اور 2018 کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی۔اس سے قبل پہلے مرحلے میں آرسنل نے چیلسی کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 2-3 سے شکست دی تھی۔
دوسرے مرحلے میں اگرچہ چیلسی نے زیادہ دیر تک گیند پر کنٹرول رکھا اور کئی مواقع پیدا کیے، تاہم ٹیم کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔میچ کا فیصلہ کن لمحہ سٹاپیج ٹائم میں آیا جب آرسنل کے کائی ہاورٹز نے گول کیپر رابرٹ سانچیز کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچا دی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔اس کامیابی کے ساتھ آرسنل کلب کی تاریخ میں نویں مرتبہ ای ایف ایل کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
گنرز اب تک یہ ٹرافی دو مرتبہ جیت چکے ہیں، جن میں آخری کامیابی 1993 میں حاصل ہوئی تھی۔ادھر دوسرے سیمی فائنل کا دوسرا مرحلہ بدھ کو کھیلا جائے گا، جہاں مانچسٹر سٹی، جو پہلے مرحلے میں 0-2 کی برتری حاصل کر چکا ہے، نیو کیسل یونائیٹڈ کی میزبانی کرے گا۔








