آرمونڈ ڈوپلانٹس اور سڈنی میک لافلن لیورون ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر کا اعزاز جیت لیا

موناکو۔1دسمبر (اے پی پی):ورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز 2025 میں سوئیڈن کے پول والٹر آرمونڈ ڈوپلانٹس اور امریکی رنر سڈنی میک لافلن لیورون نے سال کے بہترین ایتھلیٹس کے اعزاز اپنے نام کر لئے ۔بی بی سی کے مطابق پول والٹ کے عالمی ریکارڈ ہولڈر آرمونڈ ڈوپلانٹس اور امریکی اسٹار سڈنی میک لافلن لیورون کو ’ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر‘ کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔ سوئیڈن کے 26 سالہ آرمونڈ ڈوپلانٹس …

موناکو۔1دسمبر (اے پی پی):ورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز 2025 میں سوئیڈن کے پول والٹر آرمونڈ ڈوپلانٹس اور امریکی رنر سڈنی میک لافلن لیورون نے سال کے بہترین ایتھلیٹس کے اعزاز اپنے نام کر لئے ۔بی بی سی کے مطابق پول والٹ کے عالمی ریکارڈ ہولڈر آرمونڈ ڈوپلانٹس اور امریکی اسٹار سڈنی میک لافلن لیورون کو ’ورلڈ ایتھلیٹس آف دی ایئر‘ کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔ سوئیڈن کے 26 سالہ آرمونڈ ڈوپلانٹس نے رواں برس پول والٹ میں چار نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے، جن میں سب سے نمایاں کارنامہ ٹوکیو میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں 6.30 میٹر کی تاریخی بلندی عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔

آرمونڈ ڈوپلانٹس رواں سال 16 مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے اور انہوں نے انڈور و آؤٹ ڈور دونوں عالمی ٹائٹلز کے علاوہ اپنا پانچواں مسلسل ڈائمنڈ لیگ تاج بھی جیتا۔امریکا کی میک لافلن لیورون نے بھی 2025 میں 400 میٹر اور 400 میٹر ہرڈلز دونوں میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔ ٹوکیو ورلڈ چیمپئن شپ میں انہوں نے 400 میٹر میں 47.78 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ نہ صرف عالمی ٹائٹل جیتا بلکہ 42 سال پرانا چیمپئن شپ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔اپنی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے 26 سالہ میک لافلن لیورون نے کہا کہ 2025 میرے لیے ذہنی اور جسمانی حدود کو چیلنج کرنے کا سال تھا۔ میں 2026 میں بھی انہی حدود کو مزید آگے بڑھانا چاہتی ہوں۔

آرمونڈڈوپلانٹس نے اعزاز ملنے پر کہا کہ یہ میرے لیے انتہائی اہم ہے، خاص طور پر فیلڈ ایونٹس کے کھلاڑیوں کے لیے۔ میں پول والٹنگ سے محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ اپنی سوفیصد کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ایوارڈز کی تقریب میں دیگر کیٹیگریز میں بھی دنیا بھر کے نمایاں ایتھلیٹس کو سراہا گیا۔آسٹریلیا کی نکولا اولیسلاجرز، جنہوں نے انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں میں ہائی جمپ کے عالمی ٹائٹلز جیتے، کو ’ویمنز فیلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا۔

کینیا کے 800 میٹر کے عالمی چیمپئن ایمانوئل وانیونی نے ’مینز ٹریک ایتھلیٹ آف دی ایئر‘ کا اعزاز حاصل کیا۔سپین کی ماریا پیریزجنہوں نے 20 کلومیٹر اور 35 کلومیٹر ریس واک دونوں عالمی ٹائٹلز اپنے نام کیے۔اور لندن و برلن میراتھن کے فاتح سباسچن ساوے کو ’آؤٹ آف اسٹیڈیم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈز عالمی ایتھلیٹکس میں سال بھر کی غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف ہیں، جو 2025 کو کھیلوں کی دنیا میں ایک یادگار سال بنا گئے۔

مزید خبریں