راولپنڈی میں مقامی تعطیل کے باوجود انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان کے پریکٹیکل امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے

کنٹرولر امتحانات، تعلیمی بورڈ راولپنڈی، تنویر اصغر اعوان نے واضح کیا ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2026 کے کیمسٹری، شماریات (Statistics) اور OHE کے پریکٹیکل امتحانات

راولپنڈی ۔3اگست (اے پی پی):کنٹرولر امتحانات، تعلیمی بورڈ راولپنڈی، تنویر اصغر اعوان نے واضح کیا ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2026 کے کیمسٹری، شماریات (Statistics) اور OHE کے پریکٹیکل امتحانات، جو 04 اگست منگل راولپنڈی شہر میں منعقد ہوں گے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ مقامی تعطیل کے نوٹیفکیشن کے باوجود جاری شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی تعطیل کا اطلاق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے پریکٹیکل امتحانات پر نہیں ہوگا، لہٰذا تمام امیدوار مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں پہنچیں۔کنٹرولر امتحانات نے تمام پریکٹیکل ایگزامنرز اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ امتحانی عمل بلا تعطل، شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔