وفاقی دارالحکومت میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں نکالا جانے والا مرکزی ماتمی جلوس پرامن انداز میں اپنے اختتام پذیر ہو گیا
وفاقی دارالحکومت میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں نکالا جانے والا مرکزی ماتمی جلوس پرامن انداز میں اپنے اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں نکالا جانے والا مرکزی ماتمی جلوس پرامن انداز میں اپنے اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے دوران ضلعی انتظامیہ،پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں نے فول پروف سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے چہلم کے موقع پر بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی کے باعث جلوس کا کامیاب اور پرامن انعقاد ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکار پورا دن فیلڈ میں موجود رہے اور جلوس کے روٹس پر سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جلوس کے اختتام کے فوری بعد تمام عارضی رکاوٹیں جلد از جلد ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی جائے۔عرفان نواز میمن نے چہلم کے موقع پر شہریوں کے تعاون، صبر اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی-6 اور اس کے اطراف میں قائم کی گئی سکیورٹی رکاوٹیں بھی کچھ ہی دیر میں ہٹا دی جائیں گی تاکہ معمولاتِ زندگی مکمل طور پر بحال ہو سکیں۔







