آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اوکاڑہ گیریژن میں ملتان اور بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب

212

راولپنڈی۔ 25 نومبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے الوادعی دوروں کے دوران جمعہ کو اوکاڑہ گیریژن میں ملتان اور بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خطاب کے دوران سخت صحرائی ماحول میں بین الاقوامی سرحد پر مستعد انداز میں نگرانی کے فرائض سرانجام دینے پر افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںاور ان کی لگن کی تعریف کی جو اعلی ترین تربیتی معیارات کا مظہر ہے اور قدرتی آفات اور سانحات میں عوام کی مدد کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں ۔