آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی لندن میں آئی آئی ایس کے زیراہتمام ”پاکستان کی علاقائی سلامتی کاتناظر“کے موضوع پر بات چیت

راولپنڈی ۔ 22 جون (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان پائیدار، ناقابل واپسی اورمستحکم امن واستحکام کے حصول کے قریب ہے۔ ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز(آئی آئی ایس) کے زیراہتمام ” پاکستان کی علاقائی سلامتی کاتناظر“کے …

راولپنڈی ۔ 22 جون (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان پائیدار، ناقابل واپسی اورمستحکم امن واستحکام کے حصول کے قریب ہے۔ ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز(آئی آئی ایس) کے زیراہتمام ” پاکستان کی علاقائی سلامتی کاتناظر“کے موضوع پر بات چیت کے دوران کہی۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان پائیدار، ناقابل واپسی اورمستحکم امن واستحکام کے حصول کے قریب ہے اورمفید بین الاقوامی شراکت داری، تعاون اورعلاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کے ذریعے اسے حاصل کیا جاسکتاہے۔آرمی چیف نے کہاکہ سلامتی کے ماحول میں بہتری سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے مواقع ہیں جو علاقائی رابطوں کا مرکز ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ تاہم جنوبی ایشیاءمیں پائیداراورمستحکم امن واستحکام کا مستقبل مسائل اوردیرینہ تنازعات کو خطے کے اندرحل کرنے کی صلاحیت پر ہے۔

Leave a Reply