آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مستونگ میں دہشت گردی کے مزموم حملہ کی شدید مذمت

راولپنڈی ۔ 13 جولائی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مستونگ میں دہشت گردی کے مزموم حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہاہے کہ آرمی چیف نے مستونگ میں دہشت گردی کے مزموم حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔آرمی چیف نے حملے میں قیمتی …

راولپنڈی ۔ 13 جولائی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مستونگ میں دہشت گردی کے مزموم حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہاہے کہ آرمی چیف نے مستونگ میں دہشت گردی کے مزموم حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔آرمی چیف نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان مخلص اورباصلاحیت سیاستدان سراج رئیسانی سے محروم ہوا۔ آرمی چیف نے کہاکہ دشمن قوتوں کی جانب سے اہم جمہوری سرگرمی کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ تمام پاکستانی متحد ہوکردشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔