آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا پرجذبہ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘جاری کر دیا ۔آئی ایس پی آر کا نغمہ قوم کے فولادی عزم،ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے، ترانے میں وطن کے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔
یومِ دفاع و شہدا،آئی ایس پی آر کا جذبہ حب الوطنی سے سرشار قومی نغمہ منزل پاکستان جاری

مزید خبریں
راولپنڈی ۔6ستمبر (اے پی پی):آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا پرجذبہ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘جاری کر دیا ۔آئی ایس پی آر کا نغمہ قوم کے فولادی عزم،ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے، ترانے میں وطن کے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔
یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جاری آئی ایس پی آر کے نغمے میں مسلح افواج کے عوام کےساتھ اٹوٹ رشتے کو بھرپور سراہا گیا ہے۔’’ منزل پاکستان ‘‘ ہر شہری کو اپنے عہد پر ڈٹ جانے اور وطن عزیز کی ترقی و استحکام کو اپنا اولین و حتمی نصب العین بنانے کا درس دیتا ہے۔ یوم دفاع و شہدا پر جاری نغمہ مادرِ وطن کے لیے بے لوث محبت، جانثاری اور جذبہ ایثار و وفاداری کا پیغام دیتا ہے۔






