یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی

یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کار ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔کار ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور امن و اتحاد کا پیغام دینا تھا۔

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کار ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔کار ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور امن و اتحاد کا پیغام دینا تھا۔

کاروانِ کشمیر کے شرکا نے یادگارِ فتح اسلام آباد سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہراتے ہوئے مظفرآباد کا سفر شروع کیا۔شرکا نے خراجِ عقیدت پیش کرنے لئے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور دفاعِ پاکستان و کشمیر کے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا ۔کاروانِ کشمیر کار ریلی میں شریک ندیم شیخ نے پاکستان کی عوام کا سر بلند کرنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری فنانس ورلڈ کشمیر فورم رفیق سلیمان کا کہنا ہے کہ ریلی آزادیِ کشمیر کے عزم اور پاکستان کے ساتھ کشمیری عوام کی یکجہتی کے اظہار کے لئے نکالی گئی ۔شرکا کاروانِ کشمیر ریلی محمد اکرم کے مطابق ریلی کا مقصد 6 ستمبر کے شہدا اور جدوجہدِ آزادی میں قربان ہونے والے فرزندانِ کشمیر کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید خبریں