نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ناروے کے فرمانروا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم کی ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ناروے کے فرمانروا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف،چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اپنی اور پاکستان کے عوام کی طرف سے ناروے کے فرمانروا کنگ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے پاکستان کی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو 9 ستمبر کو اوسلو میں ہونے والی آخری رسومات کے تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔






