بلوچستان کے نوجوانوں نےیومِ دفاع و شہدا پر ملک سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے یک جاں ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں نے ملک خداداد کو ہی اپنی حقیقی منزل اور بقا کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم پاکستان کے محافظ اور اس کے مستقبل کے رکھوالے ہیں۔
بلوچستان کے نوجوانوں کا یومِ دفاع و شہدا پر ملک سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):بلوچستان کے نوجوانوں نےیومِ دفاع و شہدا پر ملک سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے یک جاں ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں نے ملک خداداد کو ہی اپنی حقیقی منزل اور بقا کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم پاکستان کے محافظ اور اس کے مستقبل کے رکھوالے ہیں۔
بلوچ نوجوانوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا،پوری قوم نے ثابت قدمی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہرمشکل کا حوصلے اورثابت قدمی سےسامنا کرتے ہوئے پاکستان کو روشن مستقبل پر گامزن کریں گے ۔بلوچ نوجوانوں نے کہا کہ ہرپاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کوہی اپنی ترقی تصورکرتا ہے ۔یومِ دفاع و شہدا پر پوری قوم قومی یکجہتی کی تجدید اورمادرِوطن پرقربان عظیم سپوتوں کوخراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔





