راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ دفاعی تعاون ،علاقائی سلامتی بشمول سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کےسدابہار تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ معزز مہمن نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔