آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاح کی تقریب جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرمی ہسٹری کے قیام کا مقصد آرمی کی …

راولپنڈی۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاح کی تقریب جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرمی ہسٹری کے قیام کا مقصد آرمی کی تاریخ ،آرکائیو کا ریکارڈ رکھنا ہے ،یہ انسٹی ٹیوٹ فوجی تاریخ کے مطالعہ کے لئے ایکسیلنس سینٹر کے طور پر کام کریگا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر بانی ٹیم کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ یہ انسٹی ٹیوٹ جغرافیائی تاریخ اور پاک فوج کے ورثہ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریگا ۔