آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو بھائیوں سمیت مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو دہشت گرد بھائیوں سمیت مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 3 دہشت گردوں کی مختلف مدتوں کی سزاﺅں کے فیصلوں کی توثیق کر دی، یہ دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلین پر حملوں میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 41 افراد شہید …

راولپنڈی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو دہشت گرد بھائیوں سمیت مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 3 دہشت گردوں کی مختلف مدتوں کی سزاﺅں کے فیصلوں کی توثیق کر دی، یہ دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلین پر حملوں میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 41 افراد شہید اور 33 زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سمیع الرحمان ولد گل حبیب اور عظم خان ولد شبیر کالعدم تنظیم کے متحرک کارکن تھے ۔ یہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں میجر محمد احسن اور 9 اہلکار ،دو پولیس افسران شہید اور 13زخمی ہوئے تھے ۔حملوں کے وقت دونوں آتشیں اسلحہ سے لیس تھے ، ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے دونوں کو سزائے موت سنائی تھی ۔ارشد بلال ولدخادم خان اور انور علی ولد غفار کالعدم تنظیم کے متحرک کارکن تھے ، یہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 9جوان شہید اور 9زخمی ہوئے تھے ۔یہ دونوں سوات میںگورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کو تباہ کرنے میں براہ راست ملوث تھے ۔