آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

87

راولپنڈی ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے لیکن کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے، کسی بھی مہم جوئی کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا۔