آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ممتاز دانشور منو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

راولپنڈی۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز کالم نگار ،دانشور اور سماجی کارکن منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منو بھائی کی اردو ادب ،صحافت اور سماجی شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ …

راولپنڈی۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز کالم نگار ،دانشور اور سماجی کارکن منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منو بھائی کی اردو ادب ،صحافت اور سماجی شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔