راولپنڈی ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباءوطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے آرمی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری سکولوں کے طلبہ سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباءوطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔







