راولپنڈی۔10ستمبر (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کو دادو اور نواحی علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے پانچ ہزار خیمے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ ضلع دادو میں دور دراز علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ کی فارمیشن کو دادو اور نواحی علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لئے پانچ ہزار خیمے فراہم کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی۔10ستمبر (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کو دادو اور نواحی علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے پانچ ہزار خیمے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ہفتہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ ضلع دادو میں دور دراز علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں موجود سیلاب متاثرین کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔
آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے بھی بات چیت کی ، بعد ازاں انہوں نے دادو ، خیر پور ناتھن شاہ ، جوہی ، مہر اور منچھر جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔








