آرمی چیف سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ سالم حمد عقیل النابت کی ملاقات ، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

115
آرمی چیف سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ سالم حمد عقیل النابت کی ملاقات ، باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔12اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النابت نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔