آرمی چیف کی ہدایات پراپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے بہادرڈرائیور فیصل بلوچ کو کورہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیاگیا، آئی ایس پی آر

98
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پراپنی جان کو خطرے میں ڈال کر جلتے ہوئے آئل ٹینکر کوبہادری سے آبادی سے دور لیجانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو کورہیڈکوارٹر کوئٹہ مدعو کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل بلوچ نے آئل ٹینکر کو 3کلومیٹر تک آبادی سے دور لے گئے اور قیمتی جانیں بچائیں۔ اس بہادری کے اعتراف پرانہیں کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں مدعو کیا گیا، انہیں انعام سے نوازا گیا۔