کراچی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ آب و تاب سے جاری ہے، فیسٹیول کے دسویں روز جاپانی تھیٹر گروپ ”گومبو“ کی جانب سے کامیڈی ڈارمہ "آر یو لووین اِٹ ؟" انگزیزی زبان میں پیش کیاگیا،جاپانی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس ،ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، تالیاں بجا کر خوب داددی۔ ڈرامے میں ہدایت کار ”کیوتمورانے“ کی ہے جبکہ نونو …
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ جاری

مزید خبریں
کراچی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ آب و تاب سے جاری ہے، فیسٹیول کے دسویں روز جاپانی تھیٹر گروپ ”گومبو“ کی جانب سے کامیڈی ڈارمہ "آر یو لووین اِٹ ؟” انگزیزی زبان میں پیش کیاگیا،جاپانی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس ،ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، تالیاں بجا کر خوب داددی۔
ڈرامے میں ہدایت کار ”کیوتمورانے“ کی ہے جبکہ نونو میاساکا، اریونیشی ہارا، کینچی مبوچی ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل تھے، ڈرامے کی تھیم "جاپانی تہذیب و تمدن پر مغربی ثقافت کے اثرات” ہیں ، جس کو علامتی طور پر ، مزاحیہ انداز (بلیک کامیڈی) میں بیان کیاگیا تھا، اس ناٹک کی کہانی کو ایک خیالی تھیم پارک "واک ڈونلڈز لینڈ” میں ترتیب دیا گیا اور فاسٹ فوڈ انڈسٹری کو عالمگیریت اور اس کے عالمی اثرات کی علامت کے طور پر پیش کیا، ڈرامہ کی کہانی جاپان کے عصری سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی نظر آتی ہے۔ روایتی تھیٹر کی تکنیک جیسے کابوکی اور جاپانی تلوار کے کھیل کو جدید پاپ کلچر کے عناصر جیسے گوتھک لولیتا کے ساتھ ملا کر، پروڈکشن سامعین کو عصری جاپانی ثقافت کی ایک منفرد جھلک پیش کرتی ہے








