آرٹس کونسل میں محرم الحرام کی مناسبت سے ’’محفلِ مسالمہ‘‘ کا انعقاد

آرٹس کونسل میں محرم الحرام کی مناسبت سے ’’محفلِ مسالمہ‘‘ کا انعقاد

کراچی۔ 04 جولائی (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے ’’محفلِ مسالمہ‘‘ کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا، جس میں ملک کے ممتاز شعرائے کرام نے شرکت کی، جبکہ عالمی شہرت یافتہ شاعر افتخار عارف نے ویڈیو لنک کے ذریعے محفلِ مسالمہ میں خصوصی شرکت کی۔

محفلِ مسالمہ میں معروف شاعر، ادیب و نقاد فراست رضوی، ڈاکٹر عقیل عباس جعفری، جاوید صبا، نسیم نازش، سلمان صدیقی، شبیر نازش، ڈاکٹر رخسانہ صبا، ریحانہ روحی، ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر، ڈاکٹر فہیم شناس کاظمی، ڈاکٹر ندیم نقوی، کاشف غائر، سیمان نوید، توقیر تقی، احمد جہانگیر، عروج زہرا زیدی اور عبدالرحمان مومن نے اپنا کلام پیش کیا اور اپنے منفرد اندازِ بیان سے حاضرین کو توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ محفل مسالمہ میں تمام شعراء کرام نے اپنے کلام میں واقعہ کربلا کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض شکیل جعفری نے انجام دیے۔

مزید خبریں