وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

مزید خبریں
استنبول۔4جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم گزشتہ روز ایران سے ترکیہ کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے تھے۔
انہوں نے دورۂ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کیا جس میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے بھی شرکت کی ۔







