آرگنائز ڈ کرائم سیل راولپنڈی پولیس نے کارروائی،02شراب سپلائر گرفتاراور بھاری مقدار میں شراب برآمد

142
شراب

راولپنڈی۔ 18 نومبر (اے پی پی):آرگنائز ڈ کرائم سیل راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے02شراب سپلائرکو گرفتارکرلیااور ان سے بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی ہے۔پولیس کے مطابق آرگنائز ڈ کرائم سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02شراب سپلائر ز کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میں ساجد سہیل اور عرفان شامل ہیں،ملزمان سے 180لیٹر کھلی شراب اور 180بوتل شراب برآمد ہوئی ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ شراب مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،نوجوان نسل کی رگو ں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے