آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ چین کو پکا ہوا منجمد گوشت برآمد کرے گی

125
Cooked frozen meat
Cooked frozen meat

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ چین کو12 ملین ڈالر کا پکا ہوا منجمد گوشت برآمد کرے گی۔کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو بتایا ہے کہ اس حوالے سے کیاجانے والا معاہدہ کمپنی کے کاروبار میں نمایاں اضافہ کاسبب بنے گا جبکہ چینی منڈیوں میں پاکستان کی پکی ہوئی منجمد غذائوں کی مصنوعات کی رسائی بھی بڑھے گی۔

سٹاک ایکس چینج کو بتایا گیاکہ معاہدہ کے تحت کمپنی چین کو پکا ہوا منجمد بڑا گوشت برآمد کرے گی جس سے نئی منڈیوں اور بالخصوص ایشیائی منڈیوں تک گوشت برآمد کرنے والے قومی اداروں کی رسائی میں اضافہ ہوگااور قومی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔