بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ،امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا اور پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ
آریاناسبالینکا،جیسیکاپیگولا اور آئیگا سویٹیک نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹاپ 16رائونڈ میں داخل
ٹورنٹو ۔7اگست (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ،امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا اور پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ چین کی شوائی ژینگ اورامریکا کی میڈیسن کیزتیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ای ایس پی این کے مطابق 28سالہ بیلاروس کی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں چین کی شوائی ژینگ کو0-2 سیٹس سے شکست دی ۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔
آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں 28سالہ بیلاروس کی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی شوائی ژینگ کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر اپنے فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پری کوارٹرفائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی جیسیکا پیگولا نے ازبکستان کی حریف کھلاڑی کمیلا اسٹینسلاوونا راکھیموواکو 4-6اور 0-6 سے شکست دی ۔ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک نے تیسرے رائونڈ کے میچ میں سوئس حریف کھلاڑی وکٹوریا گولوبک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6سے ہرا دیا۔









