تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ مزید موثر بنائیں، پیشگی حفاظتی او ررسپانس اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہےکہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ مزید موثر بنائیں اور پیشگی حفاظتی او ررسپانس اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہےکہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ مزید موثر بنائیں اور پیشگی حفاظتی او ررسپانس اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔ جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں مون سون کی صورتحال، دریائوں میں پانی کے بہائو اور ڈیموں کی صورتحال سمیت موسمی پیش گوئی، تیاریوں اور مربوط رسپانس کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت پی ڈی ایم اے، محکمہ موسمیات اور متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صوبائی حکام نے ریسکیو وسائل، ہنگامی ذخائر، انخلا ءکے منصوبوں، ضلعی انتظامیہ سے رابطوں اور متاثرہ اضلاع میں تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بروقت وارننگز کے اجراء، امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی، مواصلاتی نظام کو بلا تعطل فعال رکھنے اور تمام رسپانس اداروں کی مکمل تیاری یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر احسن اقبا ل نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ مزید موثر بنائیں اور پیشگی حفاظتی او ررسپانس اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزید خبریں