مہمند پولیس نے جمعہ کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا
مہمند پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
پشاور۔ 07 اگست (اے پی پی):مہمند پولیس نے جمعہ کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تر جمان ضلع مہمند پولیس کے مطابق تھانہ بائیزئی پولیس کو تعمیراتی کام کے دوران سامان چوری ہونے کی درخواست موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے تعمیراتی سامان کے کمرے کا تالہ توڑ کر ایک عدد ڈیلیمو، 02 عدد ڈی سی واٹر پمپس اور ایک عدد وائبریٹر مشین چوری کر لی ہے۔ڈی پی مہمند رضا محمد کے احکامات پر ایس پی انویسٹی گیشن مہمند زاہد عالم خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل بائیزئی کی قیادت میں ایس ایچ او سردار حسین اور تفتیشی ٹیم نے عوامی ذرائع اور دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور چوری میں ملوث خضرت بلال ولد خائستہ رحمان سکنہ غنم شاہ بائیزئی اور مزمل خان ولد جنت گل سکنہ کرکنڑو شاہ بائیزئی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مذکورہ مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا جبکہ متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔









