فیسکو کی نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان کی معیشت، توانائی کے شعبے اور نجکاری پروگرام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے، مشیر وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان کی معیشت، توانائی کے شعبے اور نجکاری پروگرام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان کی معیشت، توانائی کے شعبے اور نجکاری پروگرام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ایکس پہ انہوں نے بتایا کہ اظہارِ دلچسپی (EOIs) جمع کرانے کی آخری تاریخ پر نجکاری کمیشن کو مجموعی طور پر 12 سرمایہ کاروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، جو فیسکو کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص اور انتظامی کنٹرول کے حصول میں دلچسپی رکھتے ہیں۔خرم شہزاد کے مطابق دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں میں پاکستان کے 8، ترکیہ کے 3 اور چین کا 1 سرمایہ کار شامل ہے، جو نجکاری کے عمل کی شفافیت اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات کی عکاسی کرتا ہے۔خرم شہزاد کے مطابق دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں میں ترکیہ کی Aktor Elektrik Enerji Yatırımları San. ve Tic. A.Ş.، Genvera Enerji A.Ş. (Celik Group) اور Cengiz Enerji Sanayii ve Ticaret A.Ş.، چین کی Jiang Xi Electric Power Construction جبکہ پاکستان کی Engro Energy Limited، Sapphire Fibres Limited، Hub Power Holdings، Lucky Cement، Shirazi Investments (Atlas Group)، Maple Leaf Cement، Kohinoor Textile، Nishat Mills Limited، Pak Elektron Ltd.، Artistic Milliners (Private) Limited اور K-Electric Limited شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی یہ غیر معمولی دلچسپی اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت کی معاشی اصلاحات، نجکاری پالیسی اور سرمایہ کار دوست اقدامات پر اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نجکاری کے آئندہ مراحل بھی کامیابی سے آگے بڑھیں گے اور مستقبل میں مزید اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔