ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی معاہدہ ہماری سکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف موثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا
مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے ہے، طیب اردوان

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی معاہدہ ہماری سکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف موثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ خطےمیں امن،خوشحالی اوراستحکام کےخواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پرترک صدررجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کہ آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی پرخلوص دعوت پر ہم نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر ہم نے تینوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پردستخط کیے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پرمبنی یہ معاہدہ ہماری سکیورٹی اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا،یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل51 میں بیان کردہ دفاع کے حق کی بھی توثیق کرتا ہے،یہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ خطےمیں امن،خوشحالی اوراستحکام کےخواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ بات چیت اورسفارتکاری کے ذریعے تنازعات اور بحرانوں کو حل کرنے کیلئے اپنےاصولی موقف پر عزم کے ساتھ گامزن رہے گا، اللہ تعالیٰ سےدعا گو ہوں کہ ہمارا یہ دورہ باہمی مشاورت اور آج طے پانےوالامعاہدہ ہمارے پورےخطے کیلئےخیر،برکت،امن اوراستحکام کا ذریعہ بنے۔







