سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکۃ المکرمہ میں طے پانے والا’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ‘‘ تاریخ ساز پیش رفت اور امت مسلمہ کے لیے نیک شگون ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ‘‘ تاریخ ساز پیش رفت اور امت مسلمہ کیلئے نیک شگون ہے، خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکۃ المکرمہ میں طے پانے والا’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ‘‘ تاریخ ساز پیش رفت اور امت مسلمہ کے لیے نیک شگون ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ تینوں ملکوں پر حملہ سمجھا جائے گا، یہ معاہدہ امت مسلمہ کے استحکام، سلامتی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے بنیادی ستون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ دفاعی معاہدے نے ہر مومن کے دل و جان کو معطر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اورسعودی عرب کی قیادت کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں اور معاہدے کی تشکیل کے لیے کام کرنے والے ہر فرد کو خداوند کریم جزائے خیر دے۔







