صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے جمعہ کو کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی صورتحال اور معمولات زندگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیر داخلہ کے ہمراہ معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ، سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 07 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے جمعہ کو کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی صورتحال اور معمولات زندگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیر داخلہ کے ہمراہ معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔ میر ضیا اللہ لانگو نے لیاقت بازار، قندھاری بازار، پرنس روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، گاہی چوک، جوائنٹ روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے مختلف مقامات پر شہریوں اور دکانداروں سے ملاقات بھی کی اور ان سے شہر کی مجموعی صورتحال سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے شہر میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ شہر میں ٹریفک رواں دواں ہے اور کسی بھی اہم شاہراہ پر کوئی رکاوٹ یا بندش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منفی خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع پر یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔








