آریانا سابالینکا اور میزبان ٹینس سٹار میڈیسن کیز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں داخل

135
ITF Asia
ITF Asia

نیویارک۔7ستمبر (اے پی پی): بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سابالینکا اور میزبان ٹینس سٹار میڈیسن کیز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔25 سالہ بیلاروسی کھلاڑی آریانا سابالینکا نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میںچین کی 23 سیڈ ژینگ کن وینکو شکست دے کر مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن ٹینس کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

امریکا کی میڈیسن کیز نے جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووا کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔جمعرات کو ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میں سالہ بیلاروسی کھلاڑی آریانا سابالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی ژینگ کن وینکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی مارکیٹا سمکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کردیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سابالینکا سے ہوگا۔