آرینا سبالینکا اور پاؤلا بدوسا گیبرٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز چوتھے رائونڈ میں داخل

91
Dubai Open Tennis Tournament
Dubai Open Tennis Tournament

میلبورن۔17جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور c، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا گیبرٹ اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد ڈنمارک کی حریف کھلاڑی کلارا ٹاسن کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا گیبرٹ نے تیسرے رائونڈ میچ میں یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد ڈنمارک کی حریف کھلاڑی کلارا ٹاسن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا گیبرٹ نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےیوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو 4-6 ،6-4اور 3-6سے شکست دے کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔