راولپنڈی۔17جون (اے پی پی):اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔پاک بحریہ کے افسران اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔اطالوی بحریہ کا جہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچا ہے۔ منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں …
اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔17جون (اے پی پی):اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔پاک بحریہ کے افسران اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔اطالوی بحریہ کا جہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچا ہے۔ منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے ۔
دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی ۔اطالوی بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔








