آر سی سی آئی کے زیراہتمام چھاتی کے کینسر کا آگاہی سیمینارکل منعقد ہوگا، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گی

64

راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،آر سی سی آئی کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر کا آگاہی سیمینار(کل ) 3نومبر کو منعقد ہو گا۔ صدر چیمبر ندیم رئوف نے اے پی پی کو بتایا کہ سیمینار کا مقصد خواتین کو اس مہلک بیماری سے بچائو کے لیے معلومات اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی سیمینار کی مہمان خصوصی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی شرح ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے جو تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کی فوری تشخیص بہت ضروری ہے۔ راولپنڈی چیمبر ہر سال باقاعدگی کے ساتھ آگاہی سیمینار منعقد کراتا چلا آ رہا ہے۔ سیمینار کے موقع پر خواتین کی آگاہی کے لیے معروف انکولوجسٹ آگاہی پریذینٹیشن بھی دیں گی۔