بھکر۔ 12 ستمبر (اے پی پی):آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے دریائی چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک اور ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ دریائی چیک پوسٹ بھرمی نواب کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیک پوسٹ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔آر پی او سرگودھا نے تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا ۔