ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سے عزاداری کونسل پنجاب کے وفد نے ملاقات کر کے محرم الحرام کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس اور عزاداری کونسل نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
آر پی او فیصل آباد سے عزاداری کونسل پنجاب کے وفد کی ملاقات،محرم الحرام کے انتظامات پر غور

مزید خبریں
ملاقات ۔ 16 جون (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سے عزاداری کونسل پنجاب کے وفد نے ملاقات کر کے محرم الحرام کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس اور عزاداری کونسل نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان ریجنل پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا سے عزاداری کونسل پنجاب کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں سید حسنین شیرازی کی قیادت میں وفد نے محرم الحرام کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی۔وفد نے یقین دہانی کروائی کہ محرم الحرام میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ آر پی او نے آس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام مکاتبِ فکر کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔







