آر پی او کوہاٹ نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیں
آر پی او کوہاٹ نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیں

مزید خبریں
پشاور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق نے بہترین کارکردگی و ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس افسران کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔آر پی او آفس کوہاٹ کے مطابق تقریب میں فرائض کی بہترین ادائیگی پر افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کی گئیں۔آر پی اوکوہاٹ عرفان طارق نے واضح کیا کہ اچھے کام کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ فورس کے مورال کو مزید بلند کیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمے میں جزا و سزا کا سخت نظام رائج ہے، جہاں غفلت پر بازپرس ہوگی، وہاں بہترین کارکردگی پر انعامات سے بھی نوازا جائے گا ۔
اس موقع پرانعامات حاصل کرنے والے پولیس افسران و جوانوں نے آر پی او کوہاٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر آر پی او کوہاٹ عرفان طارق نے تمام افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








