آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی

آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی

ہٹیاں بالا ۔4اکتوبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے امن کے دشمن کالعدم فسادی جتھے سے تعلق رکھنے والے 8 اراکین نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس کے دوران 8 کارندوں نے فسادی جتھے سے اظہار لاتعلقی کردیا،فسادی جتھے سے کنارہ کشی اختیار کرنے والوں میں عبدالقدیر، وقارانجم یوسفزئی، وحید کیانی اورراجہ جلیل شامل ہیں۔

مزید برآں یاسر صدیق کیانی، شاہد حمید عباسی، جمشید کیانی اور نسیم کیانی نے بھی فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔لاتعلقی کرنے والے کارندوں نے شہریوں اور تاجروں سے فسادی جتھے کی 4 اکتوبر کی کال کومسترد کرنےکی اپیل کر دی ۔اظہار لاتعلقی کرنے والے فسادی جتھے کے کارندوں کا کہنا تھا کہ فسادی جتھہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور افراتفری پھیلانے میں مصروف ہے، نوجوان اس کے شرسے محفوظ رہیں۔