آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت،شہداءکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے مظفر آباد اور نیلم سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق مشتاق منہاس نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے افراد کو نشانہ …

اسلام آباد ۔ 20اکتوبر (اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے مظفر آباد اور نیلم سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق مشتاق منہاس نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے افراد کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج شہری آبادی پر گولے برساتی ہے ، عالمی برادری بھارتی فوج کی جارحیت کا نوٹس لے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحیابی کی دعا بھی کی ۔