لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 264 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ پیر کو ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 325 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 111 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک …
لاہور میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 264 ٹریفک حادثات، 325 افراد زخمی،ریسکیو حکام
لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 264 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ پیر کو ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 325 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 111 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔








