آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 25 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 25 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 …

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 25 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ایونٹس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 20 جولائی سے 7 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم یا جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس کے لئے جشن آزادی کے سلسلہ میں رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں جن میں قومی ترانہ، ثقافتی اینڈ کلچر شوز، ملی نغموں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں 20 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے اور تقریب کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔