اسلام آباد ۔ 04 اگست (اے پی پی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ سارک وزارائے داخلہ کانفرنس کی موقع پر انتہائی مدلل، واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی جدوجہد اور دہشتگردی میں واضح فرق ہے ۔ سارک وزارائے داخلہ کانفرنس سے اپنے خطاب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈھاکہ ، کابل اور پٹھان کوٹ کی طرح پاکستان میں کئی واقعات ہوئے جن میں ہمارا قیمتی جانی نقصان ہوا، الزام برائے الزام کی سیاست گزشتہ 6دھائیوں سے چلی آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے ۔دہشتگردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے ۔ پاکستان میں آرمی پبلک سکول پشاور ، چارسدہ یونیورسٹی اور سانحہ لاہور جیسے واقعات پیش آئے، الزام برائے الزام سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، وقت آگیا ہے تمام معاملات کو بات چیت ذریعے حل کیا جائے ۔