اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی غیر مسلح قوم ہے، اڑھائی سو مبینہ مسلح نوجوانوں کو مارنے کے لئے سات لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج لگا دی گئی لیکن بھارت پھر بھی ان کشمیریوں سے خوف زدہ ہے جن کے پاس عزم و ہمت کا طاقت ور ترین ہتھیار ہے۔ مقبوضہ …
آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا مجلس مذاکرہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی غیر مسلح قوم ہے، اڑھائی سو مبینہ مسلح نوجوانوں کو مارنے کے لئے سات لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج لگا دی گئی لیکن بھارت پھر بھی ان کشمیریوں سے خوف زدہ ہے جن کے پاس عزم و ہمت کا طاقت ور ترین ہتھیار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گردی نہیں ہے اگر ہے تو وہ بھارت کی ریاست دہشت گردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری اسٹیڈیز کے زیر اہتمام ایک مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس مذاکرہ سے آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سینیٹر رحمن ملک، سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم ، سینیٹر جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی ، سینٹ مجلس قائمہ برائے کشمیر و گلگت بلتستان کے چیئرمین سینیٹر ساجد میر، حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی ، تجمل الاسلام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ 27اکتوبر 1947کے دن کشمیرپر بھارتی قبضے کے بعد جو سیاہ رات شروع ہوئی تھی اس کو آزادی کی روشن صبح میں تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوں نے اپنی تین نسلیں قربان کر دیں اور ہمارا یہ ایمان ہے اتنی بڑی انسانی قربانی رائیگاں نہیں جا سکتی ۔








