چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کےدو گروپ خلا میں روانہ کر دیے

چین نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو نئے گروپ خلا میں روانہ کر دیے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یاؤگن-53 اور یاؤگن-56 گروپس کے سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور وہ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے

بیجنگ۔11ستمبر (اے پی پی):چین نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو نئے گروپ خلا میں روانہ کر دیے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یاؤگن-53 اور یاؤگن-56 گروپس کے سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور وہ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، زمین اور قدرتی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینے اور آفات سے بچاؤ و نقصانات میں کمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کی 666ویں خلائی پرواز تھی۔