آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلہ میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

"آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔”

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلہ میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 1 میرپور ون ڈڈیال سے اظہر صادق، ایل اے 2میرپور 2 چکسواری سے چوہدری قاسم مجید، ایل اے 3میرپور 3سے چوہدری یاسر سلطان، ایل اے 4میرپور 4 کھڑی سے رخسار احمد، ایل اے 5بھمبر 1 برنالہ سے وقار احمد نور، ایل اے 6 بھمبر 2سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے 7 بھمبر 3سے طارق فاروق کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 8 کوٹلی 1سے ظفر اقبال ملک، ایل اے 9 کوٹلی 2نکیال سے عمیر نعیم، ایل اے 10 کوٹلی 3سے محمد یاسین چوہدری، ایل اے 11 کوٹلی 4سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے 12 کوٹلی 5چڑھوئی سے محمد ریاست خان اور ایل اے 13 کوٹلی 6کھوئی رٹہ سے ایاز احمد کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں