اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):مسلم لیگ )ن (آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ( ن) کی ہوگی، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، عزم، معرکۂ حق کی فتح پر پوری قیادت پرعزم ہے،یہ دن بھرپور انداز میں منائیں گے۔مسلم لیگ )ن (آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق شرقی باغ سے سردار شاہد آفتاب کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے …
آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن )کی ہوگی، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):مسلم لیگ )ن (آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ( ن) کی ہوگی، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، عزم، معرکۂ حق کی فتح پر پوری قیادت پرعزم ہے،یہ دن بھرپور انداز میں منائیں گے۔مسلم لیگ )ن (آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق شرقی باغ سے سردار شاہد آفتاب کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی،9 مئی کے واقعات کی مدعی حکومت نہیں، ریاست پاکستان اور عوام ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے رافیل طیارے گرا کر دنیا کو حیران کر دیا،آپریشن بنیان المرصوص تاریخی کامیابی ہے،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے سوا آزاد کشمیر میں کوئی جماعت حکومت بنانے کی اہل نہیں،پیپلز پارٹی 33 میں سے 18 حلقوں میں امیدوار ہی تلاش کر رہی ہے،موجودہ حکومت چوچوں کا مربہ ہے، ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہو چکے،آزاد ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں،
نظریاتی خلفشار پیدا کر کے ریاستی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ووٹ دینا سیاسی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،آزاد کشمیر میں ریاست پاکستان کیخلاف کھلے عام گفتگو خطرناک رجحان ہے،ہمیں پاکستان سے نظریاتی رشتہ مضبوط رکھنا ہے، لیکن حقوق پر سمجھوتہ نہیں۔سینئر نائب صدر مشتاق منہاس نے کہا کہ 2016 میں بڑے سیاسی لیڈروں کو شکست دی، لوٹوں کی کوئی ضرورت نہیں۔
سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی سب سے بڑی نظریاتی و انتخابی جماعت ہے،انتخابات قریب ہیں، ن لیگی کارکنان اتحاد اور یقین سے کام کریں۔ تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل، نورین عارف، راجہ محمد یاسین خان شریک ہوئے۔تقریب میں سید شوکت علی شاہ، چوہدری محمد سعید، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، مرتضیٰ گیلانی،سردار فرحان اعظم، سردار اسامہ زاہد موجود تھے۔شمولیتی پروگرام میں اعجاز کھٹانہ، سابق رکن سحرش قمر، سردار نسیم سرفراز خان اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔









